.jpg

پشاور:نوتھیہ چار خانہ روڈ میں ماں بیٹی پر فائرنگ۔ بیٹی جاں بحق۔ ماں زخمی

ویب ڈیسک (پشاور):پولیس اسٹیشن بھانہ ماڑی کی حدود نوتھیہ چار خانہ روڈ میں ماں بیٹی پر فائرنگ کا واقع جس میں صاعقہ دختر اقبال بعمر 28 ساکن شاہ قبول پتی چمن جاں بحق نصرت بی بی زوجہ اقبال بعمر 55 ساکن بالا زخمی مقامی سورس کے مطابق فائرنگ داود عرف چچڑے نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کی .

مسماة نصرت بی بی سکنہ ڈبگری گارڈن نے ہسپتال میں زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اور میری بیٹی اپنے رشتے دار یاسر کے گھر واقع نوتھیہ گئی تھیں کہ رکشہ میں سوار ہوکر گھر کی طرف واپس آرہے تھے کہ جائے واقع لیونی بابا سڑک بھانہ ماڑی میں دو موٹرسائیکل سوار فقیر حسین عرف پھپڑے ولد پائو خان سکنہ بھانہ ماڑی اور میرے داماد داود ولد عبدالروف سکنہ درازے سرائے بھانہ ماڑی نے اچانک پستول نکال کر ہم پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی جس سے میری بیٹی مسماة صاعقہ زوجہ داود موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ میں زخمی ہوگئی ۔ وجہ عناد یہ ہے میری بیٹی اور اسکے خاوند میرے داماد کے درمیان گزشتہ دنوں طلاق ہوچکی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب