covid 19 coronavirus photo illustration dark background

اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز میں کرونا کے 80 سے زائد کیسز سامنے آ گئے

(اسلام آباد): اسلام آباد میں کرونا کے کیسز میں اضافہ، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز میں کرونا کے 80 سے زائد کیسز سامنے آ گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا، اسلام آباد کے سب سیکٹر ایف الیون ون، آئی ایٹ فور اور آئی ٹن ٹو میں کیسز سامنے آئے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ سیکٹرز میں مثبت کیس آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیموں کا سرویلینس جاری، سرویلینس کے دوران کورونا سے متاثرہ افراد کے گھر والوں کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا، کرونا سے متاثر افراد سے ملنے والے افراد کی ٹریسنگ کی جا رہی ہے، مزید لوگوں کو ٹریس کرنے کا عمل جاری ہے، کرونا سے متاثرہ سب سیکٹرز میں لوگوں کی نقل و حرکت کو روکا جائے، شہر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف