rain 660x400 1200x628 1280x720 2

صوبے کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان

ویب ڈیسک (پشاور)پشاوراور گردونواح میں گزشتہ روز سے مسلسل بارش جاری ہے،پشاور سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پشاور میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ، درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 جبکہ مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز

پشاورسمیت صوبے کےمختلف اضلاع میں بارش ہوئی ہے۔

پشاورمیں چوبیس گھنٹوں میں 49 ملی میٹر، مالم جبہ میں 65، پارا چنارمیں 25، کالام میں 19 ملی میٹر،چترال میں 18, اپر دیر میں 51، تیمر گرہ میں 34
میر کنی میں 43، سیدو شریف میں 38، تخت بھائی میں 24 بالاکوٹ میں 23، بنوں میں 19، ڈی آئ خان میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت کا لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا عندیہ

صوبےمیں تیزہواؤں کےساتھ چند ایک مقام پرژالہ باری کا بھی امکان ہے،صوبےکےبالائی بلند وبالا پہاڑوں پربرفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔