فضل الرحمان پی ڈی ایم کے نمائشی صدرہیں، حافظ حسین احمد

ویب ڈیسک(مردان) رہنماء جے یو آئی حافظ حسین احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پی ڈی ایم کا اتحاد اور مارچ پیسہ پھینک تماشہ دیکھ ہے، فضل الرحمان اور مریم نواز دونوں بیمار ہے اللہ انہیں صحت دے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری نے کچھ کیا یہ سلسلہ جاری رہا تو مرض بڑھتا جائے گا۔ فضل الرحمان پی ڈی ایم کی نمائشی صدرہیں فیصلے کہی اور ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الررحمان ملک میں شفاف انتخابات چاہتے ہے تو اپنی پارٹی سے آغاز کریں۔

مولانا فضل الرحمان کو موروثیت کی بیماری لگ چکی ہے جو کورونا سے زیادہ خطرناک ہے دونوں کو مشورہ ہے چند دن سیاست سے دور رہےاس مرض میں زہنی دباو سے بچنا چاہیے،جب تک جمئیت اصولی تھی ساتھ تھے وصولی کی سیاست شروع ہوئی تو اختلافات پیدا ہوئے ۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان