شہیدذوالفقارعلی بھٹو عالم اسلام کےاتحاد کیلئےکوشاں رہے،سینیٹرروبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور)شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقعہ پر پی پی پی رہنما سینیٹرروبینہ خالد نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ 4اپریل کادن ہرسال ہمیں قائدعوام شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی لازوال کاوشوں کی یاد دلاتاہے۔

روبینہ خالد نے کہا کہ منتخب وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو شہید کو 4 اپریل 1979 کو ایک ڈکٹیٹر نے اپنے عوام سے جدا کردیا،حاکم وقت خود تو تاریخ کے کوڑا دان میں پڑے مٹ گئے لیکن شہید بھٹو ملک کے باشعور عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ۔سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکالنے والے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل پاکستانی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کی عوام کوپہچان اور شعوردیا پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا،ہم شہیدکاپیغام گھرگھرپہنچائینگے،یہ قائد عوام ہی تھے جنہوں نے قوم کو ایک متفقہ جمہوری آئین دیا اور ملکی دفاع مضبوط کیا بھٹو عالم اسلام کے اتحاد کیلئےکوشاں رہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل

سینیٹرروبینہ خالد نے پی پی پی کے جیالوں کو کہا کہ کارکن گھروں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کریں اور بھٹوشہیدکے ایصال ثواب کےلئے مستحقین میں کھاناتقسیم کریں۔