318879 3212532 updates

پی ڈی ایم اصولوں کیخلاف ورزی،پیپلزپارٹی اوراے این پی کوشوکازنوٹس جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی کو اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شو کازنوٹس میں دونوں جماعتوں کو 7 روز میں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے بطور سربراہ شو کاز نوٹسز کی منظوری دی اظہار وجوہ کے نوٹسز سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھجوائے گئے۔

پیپلزپارٹی کو شو کاز نوٹس بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کو اسفندیار ولی کے نام سے بھجوائے گئے ہیں۔ شو کاز نوٹس میں اپوزیشن لیڈر کے لئے باپ کے سینیٹرز کی حمایت لینے پر جواب طلب کیا گیا ہے دونوں جماعتوں سے پی ڈی ایم کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا

ذرائع کے مطابق نوٹسز کے متن میں درج ہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اقدام اپوزیشن اتحاد اور تحریک کو نقصان پہنچا ہے، ایسا اقدام کیوں کیا، وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سنیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے طے کیا تھا ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈرن لیگ کا ہوگا لیکن پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو بنوا دیا۔پیپلزپارٹی کے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی اور سخت بیانات کا تبادلہ بھی ہوا۔ پیپلزپارٹی کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے اتفاق نہ کرنا بھی پی ڈی ایم میں اختلافات کی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے گزشتہ اجلاس کے بعد حکومت مخالف اتحاد میں دراڑیں مزید گہری ہو گئی ہیں۔