صوابی جج قتل:پولیس جوائنٹ آپریشن ٹیم کی کاراوئیاں،5 مشتبہ افرادگرفتار

ویب ڈیسک (پشاور)صوابی میں انسدا دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ مقدمے میں متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ڈی پی او محمد شعیب کے مطابق آپریشن ٹیم نے پشاور اور خیبر میں کارروائیاں کی ہیں۔ اس دوران کارروائی میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی شناخت مقتول جج کے بیٹے کرینگےایف آئی آر میں شامل 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ شناخت پریڈ عمل کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل