download 1 53

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی فائرنگ سےمزید5 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک(سری نگر)مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 جب کہ اسلام آباد میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں، جمعہ کے روز بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک