download 2 30

رمضان المبارک چاند: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹراوقاف کے دفتر عید گاہ میں منعقد ہوگا۔

دوسری جانب پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل مسجد قاسم علی خان میں ہوگا،غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری

انتظامیہ مسجد قاسم علی خان کے مطابق شہادتیں آنے پر آج بھی ہنگامی اجلاس ہوسکتاہے ۔