pm imran khan 5 1

وزیراعظم نےسرگودھامیں کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کاسنگ بنیادرکھ دیا

ویب ڈیسک(سرگودھا)وزیراعظم عمران خان نےسرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھ دیا، اس منصوبے کیلئے 33ہزار528 درخواستیں موصول ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرگودھا پہنچے اور کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا اور ہاؤسنگ منصوبے کے احاطےمیں پودا بھی لگایا،اس موقع پر وزیراعظم کوہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت اس منصوبےکیلئےزمین مہیاکرےگی ، اس منصوبےکیلئے33ہزار528درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جبکہ چھوٹے ملازمین کوگھرکیلئےآسان قرض ،سبسڈی دی جائے گی۔