پاکستان میں کورونا سےآج مزید 144افرادجان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کی تیسری لہر کے وار جاری ،پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کورونا کے حوالے سے ہلاکت خیز رہے جس میں مزید 144 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ 5800 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈوآپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53818 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5870 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 144 افراد انتقال کر گئے۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.9 فیصد رہی۔ ​ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16842 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 84108 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84976 ہے۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5685 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 82290 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 275815 ہوگئی ہے جب کہ 4576 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 282469 ہے اور 7799 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21365 اور ہلاکتیں 227 ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 110875 اور 3029 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16193 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 455 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5241 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پرپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72105 ہے اور اب تک 652 مریض انتقال کرچکے ہیں