صوبہ میں کورونا وائرس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

ویب ڈیسک(پشاور) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز 39 افراد کورونا کے باعث جاں بحق جبکہ1ہزار 171نئے کیسز رپورٹ ہوئے محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ میں کورونا کی پھیلاو کی شرح 15.2 فیصد رہی۔

صوبائی محکمہ صحت کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق مردان اور دیر لوئر میں گزشتہ 7روز کے دوران کورونا پھیلاو کی شرح 30فیصد سے زیادہ جبکہ صوبائی دارالحکومت پشاور اور ملاکنڈمیں مثبت کیسز کی شرح 20فیصد سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید

صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 14ہزار 116ہے اس وقت 1ہزار 879 مریض صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 83 مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں، ایک ہزار38 مریض ایچ ڈی یوز میں زیرعلاج ہیں جبکہ163 کورونا کے مریض آئی سی یوز میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ