National assembly 2

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں جزوی طور پر معطل

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا وائرس تیسری لہر کی وجہ کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں جزوی طور پر معطل، کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک 5 دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ۔

اعلامیہ کے مطابق ملازمین کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک گھر سے کام کو الیکٹرانک ذرائع سے جاری رکھنے کی ہدایت، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری، ضرورت پڑنے پر کسی بھی ملازم کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر آفس بلا جا سکتا ہے، ملازمین کو سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی کی ایک بار پھر پیشگوئی، ہیٹ ویو کا خطرہ

3 مئی سے مختلف شعبہ جات کے انچارج محدود سٹاف کو ضرورت پڑنے پر آفس بلائیں گے، ان شعبہ جات میں شعبہ انتظامیہ، کمیٹی ونگ، قانون سازی اور خصوصی اقدامات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کے انتقال کے باعچ عالم اسلام عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، زرداری / شہباز

قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے 30 اپریل تک ہونے والے اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ہے، سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت، عملہ کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔