smart lockdown 1

سوات : 26 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

ویب ڈیسک (سوات)سوات کی 26 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے کوروناوائرس کی روک تھام کے حوالے سے ضلع سوات میں سمارٹ لاک ڈاون کےنفاذ نفاذکا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔


اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بنڑ، امان کوٹ، گل کدہ، کوکارئی، لنڈیکس ، اوڈی گرام ، قمبر، رنگ محلہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا

لاک ڈاؤن لگائے جانے والی 26 یونین کونسلز میں سیدوشریف ، شاہد رہ ، مدین، غالیگے،کوٹہ، بر اباخیل، کوز اباخیل سمیت برہ بانڈئی، دیولئی، ہزارہ اور کالا کلے بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون میں ضلع سوات کے تمام 7 تحصیلوں کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ان علاقوں میں ایمرجنسی صورتحال کے علاوہ کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہ ہوگی اور ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  مردان :موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

انہوں نے مزید کہا کے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، حکومت کے جانب سے کوروناوائرس کے خلاف جاری کردہ احکامات پر عمل کریں۔