w 3

یوتھ آف وزیرستان اور میرعلی بازار کے تاجر برادری کا میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (وزیرستان): میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سب ڈویژن میرعلی کے تاجر برادری یوتھ آف وزیرستان کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ آف وزیرستان کے صدر نور اسلام داؤڑ اور شفقت اللہ داؤڑ نے کہا کہ حکومت عوام کو رمضان المبارک مہینے میں ریلف دینے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :گریڈ 20کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت دوبارہ معطل

رمضان سستا بازار کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے، کسی چیز پر رعایت نہیں مافیا سرگرم ہیں، یوٹیلیٹی سٹور سے سرکاری آٹا اور چینی غائب کردی گئی ہیں، فوڈ کنٹرولر یا پرائس نہیں ہے، میرعلی بازار میں اشیائے خوردونوش کے قیمتوں کے تعین اور کوالٹی کی چیک آپ کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں:  وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ