6666666 2

پشاور : مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن صرف اعلانات تک محدود

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور کے علاقےحیات آبادفیز 6 میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےلگائےجانے والاافذ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن صرف اعلانات تک محدود ہوگیا۔ پابندیاں عائد کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

الیکٹرانک میڈیا کی زینت بننے والا حیات آباد فیز 6 کا لاک ڈاون صرف خبر کی حد تک محدود رہا۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی

فیز 6 جانے والے راستوں پر ناکے تو لگائے گئے،مگر پولیس اہلکار غائب ہے ۔پابندیوں کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات نہ اٹھائے جاسکے، ان علاقوں میں جہاں آمد و رفت جاری ہے تو وہیں ایس او پیز پر بھی خیال نہیں رکھا جا رہا۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں

مساجد میں بھی لوگ باجماعت نماز ادا کرنے لگے

شہریوں کا کہنا ہہے کہ لاک ڈاون تو براے نام ہے کوئی ایس او پیز فالو نہیں کی جارہی ، علاقوں میں غیر سنجیدگی کورونا کے بڑھنےکا سبب بننےلگی ہے۔