corona 17

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 27 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 963 افراد کورونا سے صحت یاب، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 143 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 642 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 484 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے 27 افراد انتقال کرگئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3615 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 727 ہے، صوبے میں ایک دن میں 8 ہزار 180 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  تنگی چیئرمین شپ انتخابات، قومی وطن پارٹی نے نتائج مسترد کر دیئے
مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں 113، مردان میں 64، ہری پور میں 57، ملاکنڈ میں 56 اور چارسدہ میں 52 نئے مریض سامنے آئے۔