999999 4

شمالی وزیرستان:عیدالفطرکااعلان کرنےوالےافراد کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک(شمالی وزیرستان)قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میر علی میں قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں عید الفطر کا اعلان کر نے والے قاری محمد رومان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی تھانہ میر علی کی مدعیت میں عید کااعلان کرنےوالے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں رمضان آرڈیننس اور 16 ایم پی او سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مولانا رفیع اللہ نے مسجد کےلاؤڈ سپیکر سےکل عید منانےکااعلان کیا تھا، مسجد سے آج بروز بدھ شہریوں کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کا اختلافات ختم کرنے کا عزم

خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز آج عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا تھا۔