Mehmood Khan 750x369 3 750x320 1

کوروناصورتحال میں طبی عملےکا کردار قابل تحسین ہے،محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شہدا پیکیج کے تحت کورونا سے شہید ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثاء میں چیکس تقسیم کیے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی نے نو شہداء کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔ ان نو شہداء میں ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر فیصل قریشی، ڈاکٹر سلطان زیب، پیرا میڈک گل وسیم، پیرا میڈک منیر خان، پیرا میڈک وحید خان ، پیرا میڈک عمر جلال، کلاس فور ممتاز خان اور ٹیکنیشن گل علیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے

اب تک صوبے کے دس شہید ہیلتھ ورکرز کے ورثاء کو امدادی چیکس دئے گئے ہیں۔

شہداء پیکیج کے تحت شہید ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ورثاء کو 70 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے امدادی چیکس دیے گئے ہیں جبکہ چھ مزید شہداء کے ورثاء کو بھی بہت جلد چیکس دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال میں طبی عملے کا کردار قابل تحسین ہے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں ہیں،صوبائی حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت ان شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبے میں تمام ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل تقریبا مکمل ہوچکا ہےفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو مزید سہولیات بھی فراہم کریں گے۔