Untitled 1 501

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت زعفران کی کاشت منصوبہ سے متعلق گورنرہاؤس پشاورمیں اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور):گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت زعفران کی کاشت منصوبہ سے متعلق گورنرہاؤس پشاورمیں اجلاس، گورنرکومحکمہ زراعت کی جانب سے صوبہ میں زعفران کی کاشت کی استعداد، موزوں علاقے اورمطلوبہ اراضی سے متعلق بریفنگ دی گئی، زعفران کی حکومتی وکمیونٹی لینڈ پرکاشت اوردیکھ بھال اور بنجرزمین کو قابل استعمال لانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غورکیاگیا، محکمہ زراعت نے چترال اورشمالی وزیرستان میں زعفران کی کاشت کاتجربہ کیاہے جوکہ کامیاب رہا، خیبرپختونخوا کی زمین موسمیاتی اعتبار سے معیاری زعفران کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے، زعفران کی بڑے پیمانے پرکاشت سے مقامی زمینداروں کی آمدن میں اضافہ ہوگا.

مزید پڑھیں:  پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف