45454545 2

پشاور:مرغی کی اونچی اڑان بدستورجاری، پھلوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنےلگیں

ویب ڈیسک( پشاور)رمضان ختم ہوا لیکن قیمتیں کم نہ ہوئیں۔چکن تاریخ کی بلند ترین سطح کوپہنچ گیا، شہر میں چکن 311 روپے فی کلو کو پہنچ گیا ۔

فی کلو زندہ مرغی ٹرپل سینچری کراس کرگئیں، نئی قیمت 311 روپے مقرر،ایک دن میں فی کلو زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل

گزشتہ روز فی کلو مرغی کی قیمت 296 روپے تھی۔

سوشل میڈیا پرلوگوں نےچکن کا بائیکاٹ کردیا،عوام کاکہنا ہے کہ جب تک چکن دو مہینے پہلے والے ریٹ پر نہیں اتا چکن کا بائیکاٹ رہےگا۔

دوسری جانب شہرمیں پھلوں اورسبزیوں کے نرخ بھی آسمان سےباتیں کرنےلگے ہیں شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔
پھل فروشوں کی دکانوں پر حکومتی ریٹ لسٹ کا وجود ہی نہیں۔بیوپاریوں نےنرخنامے سے زیادہ قیمتیں لینی شروع کردیں، انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف

عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دودھ اور گوشت کے نرخ بھی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔