s 5

پی ٹی آئی حکومت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے کے بجائے ہنر سکھا رہی ہے۔مراد سعید

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں پرسرمایہ کاری کر رہی ہے، ہم لیپ ٹاپ دینے کے بجائے انہیں ہنر سکھا رہے ہیں، پہلی بار کوئی حکومت نوجوانوں کی ضامن بنی ہے تاکہ خوشحال جوان ملکی ترقی میں کردار ادا کرسکے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام واحد پروگرام ہے جس کی بنیاد نوجوانوں کے آئیڈیاز پر رکھی گئی اور یہ پہلی حکومت ہے جو نہ صرف نوجوانوں کی ضامن بن رہی ہے بلکہ انہیں ہنر مند بنانے کے بعد کاروبار کے لئے قرض بھی فراہم کر رہی ہے، پاکستانی نوجوان با صلاحیت ہیں کامیابی کے لئے درست سمت کا تعین ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوان آگے بڑھیں خود بھی روزگار کمائیں اور دوسروں کے روزگار کا ذریعہ بنیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج نمل میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کامیاب جوان کی بات کریں تو یہ پہلی حکومت ہے جس نے نوجوانوں کو اپنی ترجیحات کا محور بنایا، عثمان ڈار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے وزیر اعطم عمران خان کے نوجوانوں کو با صلاحیت بنانے کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کا میاب جوان پروگرام کا کامیابی سے آغاز کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہوئےاپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری

مراد سعید نے کہا کہ پہلے آپ ہنر سکھاتے ہیں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور پھر آپ انہیں قرض دیتے ہیں کہ آپ روزگار کمائیں اور دوسرے نوجوانوں کے لئے بھی روزگار کا موقع بنیں۔یہ ایک وہ پروگرام ہے جو نوجوانوں کی ہی مشاورت سے شروع کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر نہ صرف روزگار بلکہ ملکی برآمدات میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار حکومت کہہ رہی ہے اورآپ کے پاس آرہی ہے کہ آپ آگے آئیں آئیڈیاز لائیں حکومت آپ کی ضامن بنے گی اورآپ کوکاروبار کے لئے سرمایہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کی بات کرتے ہیں تو اس میں بھی مواقع ہیں۔ گوگل انٹر نیٹ کی دنیا کا پہلا سرچ انجن نہیں تھا، ایمازون پہلا پلیٹ فارم نہیں تھا تاہم ای کارمس میں ان لوگوں نے اپنا نام پیدا کیا۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

انٹرنیٹ رسائی کی گنجائش کو سمجھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو منوایا اور آج ای کامرس کی بات کرتے ہیں تو پاکستان کا نوجوان بھی وہاں پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارنے کے لئے کوئی نہیں کھیلتا لیکن ایک جیت رہا ہوتا ہے تو دوسرا کامیابی کے لئے کوشش کررہا ہوتا ہے۔ بل گیٹس۔سٹیو چاﺅ کے بڑے بڑے نام دیکھ لیں وہ روز اول سے نامور نہیں تھے لیکن محنت کرکے آگے بڑھے ور یہ مقام حاصل کیا ۔

مراد سعید نے نوجانوں کو نصیھت کی کہ صرف پیسہ کمانا ہی کامیابی نہیں بلکہ کسی بڑے مقصد کے لئے آگے بڑھنے کا نام کامیابی ہے جو معاشرے میں دوسروں کا خیال رکھ کر ہی حاسل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان خوش قسمت ہے جس کے پاس جدید ٹیکنالوجی اور مواقع موجود ہیں، حکومت تعلیمی وظائف، ہنر مندی اور کاروبار کے لئے آگے بڑھنے میں انہیں معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ یہ نوجوان خوشحال ہو کر ملکی ترقی مین اپنا حسہ ڈال سکیں۔

انہوں نے پروگرم کی کامیابی پر وزیر اعطم کے معاون خصوسی عثمان ڈار کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم سب نے ملکر اس پیارے پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے، نوجوانوں کی شمولیت اور کردار ملکی ترقی کا ذریعہ بنے گا۔