WhatsApp Image 2020 03 19 at 6.14.27 PM

وزیرِاعظم عمران خان کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اہم ملاقات

اسلام آباد : ملاقات میں کرونا وائرس کی صورتحال اور کنٹرول کے حوالے سے حکومتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال .کرونا وائرس پر کنٹرول کے حوالے سے چین کا تعاون قابل ستائش ہے وزیر اعظم.

اس دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پر کنٹرول اور اس کے اثرات سے عوام اور ملکی معیشت کو محفوظ رکھنے کے لئے بین الاقوامی اداروں سےبھی رابطے میں ہیں. عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جائے گا.وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی اقدامات اختیارکیے جائیں.

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے آفٹرشاکس، ریلوے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا
مزید پڑھیں:  لیاری میں عمارت کی چھت گرنے سے 2خواتین جاں بحق ،3ازخمی

ملاقات میں کرونا وائرس کی صورتحال اور اس پر کنٹرول کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق