843445 053430 updates

خیبرپختونخوا:بیرونی قرضوں کےحوالےسےاعدادوشماراورتفصیلات جاری

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا حکومت نے بیرونی قرضوں کے حوالے سےاعدادوشمار اورتفصیلات جاری کردیے.

رپورٹ کے مطابق تازہ بیرونی قرضے جولائی 2020 سےدسمبر2020 کےدرمیان میں لیےگئے،2019 میں بیرونی قرضوں کا حجم225 ارب روپے تھا جو اس سال 45 ارب روپے بڑھ کر 268 ارب تک جاپہنچا۔حکومت نے ان قرضوں کے علاوہ 371 ارب روپے کے مزید قرضے پائپ لائن میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری

خیبر پختونخواحکومت نےپچھلے سال جولائی سےدسمبرکےدوران صوبےکی 95 منصوبوں کےلیے268 ارب روپے سےزائد کا قرضہ لیا۔حکومت کی جانب سے لیا گیا 268 ارب روپے کے قرضے پرشرح سود دوفیصد سےدواشاریہ پانچ فیصد ہے۔ بیرون قرضے وفاقی حکومت کےذریعے صوبے کے لیےلئےگئے،قرضوں کی واپسی اورسود دینا صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2020 تک جتنے قرضے لیے گئے اس پر حکومت سالانہ دو ارب سے زائد کےقرضے ادا ہورہے ہیں ۔مجموعی طور پر سالانہ ان قرضوں کی مد میان 10 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی ہورہی ہے۔حکومت 90 فیصد قرضے ایشیائی ترقیاتی بینک اوربین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن سے لےرہی ہے تمام قرضوں کی واپسی کا دورانیہ 30 سے 40 سال تک ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب