n00788758 b

لیڈی ہیلتھ ورکروں کا صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (پشاور)لیڈی ہیلتھ ورکروں نے اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ایل ایچ ڈبلیوز کے مطابق گزشتہ 11سالوں سے ڈیوٹی کررہے ہیں،صوبائی حکومت ایل ایچ ڈبلیوزکو فوری مستقل کرے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مستقل کرنے کی بجائے نوکریوں سے فارغ کیا جارہا ہے۔ایل ایچ ڈبلیوز نے خیبر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کیلیے بند کردیا ۔صوبہ بھر میں ایک ہزار 385 ایل ایچ ڈبلیوز ہیں ۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور