peshawar high court

وی سی صوابی یونیورسٹی کیخلاف کارروائی جاری رکھے لیکن کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کریں۔عدالت

ویب ڈیسک (پشاور): وی سی گومل یونیورسٹی کو عہدے سے ہٹانے اور وی سی صوابی یونیورسٹی کی جبری رخصتی کیخلاف کیس، جسٹس روح الامین اور جسٹس عتیق شاہ نے سماعت کی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر عدالت میں پیش۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا

جسٹس روح الامین نے کہا کہ کیا آپ عدالتی احکامات گورنر کے علم میں لائے تھے؟ پھر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر نے جواب دیا کہ میں نے گورنر کو آگاہ کیا تھا، وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو عہدے سے ہٹانے کی نوٹیفکیشن کی معطلی کو برقرار،

مزید پڑھیں:  پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف

عدالت میں مزید کہا کہ وی سی صوابی یونیورسٹی کیخلاف ڈیپارٹمنٹل کارروائی جاری رکھے لیکن کوئی فائنل آرڈر جاری نہ کریں، عدالت نے سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔