a56d140f246a42248d42c31a8e6e491e 18

سعودی عرب نے پاکستان سمیت غیر ملکی عازمین حج پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق کے مطابق سعودی عرب نے حج پالیسی 2021-22 کا اعلان کردیا ہے، کورونا کےباعث اس سال عازمین حج کی تعداد 60،000 مقررکی گئی ہے، جبکہ حج اس سال صرف سعودی شہریوں اور رہائشیوں تک محدود ہے۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حج کےخواہش مند افراد کا صحت مندہونا لازمی ہے، بیماری سے پاک(18 سے 65 سال تک کےویکسین لگوانےوالے اہل ہوں گے، حج کافریضہ سعودی عرب میں موجود شہریوں اور باشندوں کے لئےہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی