4e058f9f fd68 4990 82b1 89f1ab1b6177

کینیڈا کی سپریم کورٹ میں پہلا مسلم جج نامزد

ویب ڈیسک(اوٹاوا)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک ٹوئٹ کرکے ملکی سپریم کورٹ میں پہلے مسلم جج کی تعیناتی کی خبر دی ہے۔

محمود جمال کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اس عہدے پر فائزکیے جانے ہونے والے پہلے مسلم بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال

محمود جمال 2019ء میں اونٹاریو اپیل کورٹ میں جج بنے تھے۔سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج محمود جمال یکم جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

کینیڈا کی 146سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی مسلم کو ملک کی عدالت عظمی کا جج نامزد کیا گیا ہے۔ محمود جمال کی نامزگی کو ابھی ایوان نمائندگان کی جسٹس کمیٹی سے توثیق کی ضرورت ہوگی تاہم اسے محض ایک رسمی خانہ پری قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز