09 41 42 Coronavirus 11 660x330 1

ملک میں کورونا کےوارتھمنےلگے،اموات میں غیرمعمولی کمی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب 27افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 282نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 491 ہے اور 8 لاکھ 89 ہزار 787 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیاں مسترد

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار314، خیبرپختونخوا چار ہزار 257، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 300 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 313، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 819، پنجاب تین لاکھ 44 ہزار 799، سندھ تین لاکھ 31 ہزار 94، بلوچستان 26 ہزار 529، آزاد کشمیر 19 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 771 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔