5d92da6d29435

حرا کےبھائی میری ساری شرٹس لےجاتے ہیں،مانی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہےکہ جب میرے گھروالےآتے ہیں تو مانی الماریاں لاک کردیتا ہے۔

اداکارہ حرا شوہرمانی کے ہمراہ نجی ٹی وی کےایک پروگرام میں جلوہ گرہوئیں جہاں انہوں نےاپنی ذاتی زندگی اور کیرئیر سے متعلق گفتگوکی۔دوران انٹرویو حرا کا کہنا تھا کہ جب بھی میرے گھروالےآتے ہیں تو مانی الماریاں لاک کرکے چابیاں اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔

حرا کی بات پرمانی نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ حرا کے بھائی میری ساری شرٹس لے جاتے ہیں، میرے سارے سالے ایک ہی سائز کے ہیں۔

مانی کا کہنا تھا کہ میں شوٹ کیلئے رات کو شرٹ رکھتا ہوں لیکن صبح وہ نہیں ہوتی۔