football tournament

اپراورکزئی میں صوبائی فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ویب ڈیسک(اورکزئی) پر اورکزئی غلجو میں صوبائی فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ہے،ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نریاب یونائٹیڈ نے دو گول کی برتری سے جیت لیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نریاب یونائیٹڈ و اورکزئی کلب کے درمیان غلجو گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔

ڈی سی نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں و نقد انعامات تقسیم کئے،انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ تراشنے کے لئے سپورٹس آکیڈمی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ