گھر کی نہ گھاٹ کی

گھر کی نہ گھاٹ کی ،افغان خاتون رکن پارلیمنٹ بھارت بدر

ویب ڈیسک :فغانستان سے بھارت کے جاری انخلا کے آپریشن کے دوران ، ایک افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینہ کارگرنے اب دعوی کیا ہے کہ اسے 20 اگست کو نئیو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ اس کی واپسی کا ٹکٹ 22 اگست کو استنبول کا تھا۔ تاہم ، اسے امیگریشن سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی اور بعد میں اسی ایئر لائن پر دبئی کے راستے استنبول واپس بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

انہوں نے مجھے ملک بدر کر دیا ، میرے ساتھ مجرمانہ سلوک کیا گیا۔ خاتون کے مطابق مجھے دبئی میں اپنا پاسپورٹ نہیں دیا گیایہ مجھے صرف استنبول میں دیا گیا تھا۔ میں نے گاندھی جی کے ہندوستان سے کبھی یہ توقع نہیں کی تھی۔ ہم بھارت کے ساتھ ہمیشہ دوست ہیں ، بھارت کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ "خاتون رکن پارلیمنٹ 2010 سے افغانستان کی سیاست میں ہیں۔ فی الحال ، وہ ترکی میں رہتی ہیںجس نے 2020 میں کینیڈا میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  بیٹی کی پیدائش کے بعد دیپیکا پڈوکون نے کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا