Measles (khasra)

پشاور میں انسداد خسرہ مہم چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور):ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں خسرہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔مراسلے میں خسرہ کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رواں سال خسرہ کے 174 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اسلئے اس کے سدباب کے لئے 15 سے 27 نومبر تک انسداد خسرہ مہم چلائی جائے گی۔ اسکول سربراہوں کوانسداد خسرہ مہم میں ا سٹاف سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے