ارنب گوسوامی اپنے جال میں خود پھنس گئے

ویب ڈیسک:بھارتی اینکرارنب گوسوامی کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جا رہاہے اور اپنا مذاق بنانے کا یہ موقع انہوں نے خود سب کو دیا ہے۔

پاکستان اور اس کی فوج کو بدنام کرنے کے لئے وہ آئے روز نت نئی کہانیاں گھڑ تے ہیں ایسی ہی ایک کہانی کا پلاٹ تیارکرتے ہوئے انہوں اپنے پروگرام میں دعوٰ ی کیا کہ کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے افسران موجود ہیں جو افغان طالبان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

بھارتی اینکر فیک نیوز دینے کے جوش میں بھول گئے کہ کابل کے سرینا ہوٹل کی دو ہی منزلیں ہیں پانچویں کہا ں سے آگئی؟اب اپنا جھوٹ یا تھوکا چاٹ رہے ہیں اور دوسری طر ف سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کا مذاق اڑانے کا بھی بھرپور سامان انہوں نے پھر پیداکر لیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پرپاکستان میں گزشتہ دن سے ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ زمیں شامل ہے او رپاکستانیوں نے اپنی حس مزاح کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ارنب گوسوامی کے دعوے بارے میمز کی بہار کردی۔