Stinking water supply to homes

حیات آبادفیز3 میں گھروں کو بدبودار پانی کی سپلائی جاری

ویب ڈیسک (پشاور)حیات آباد فیز 3 سیکٹر 6 میں کئی مہینوں سے گھروں کو گندا اور بدبودار سرکاری پانی سپلائی کیاجارہاہے جوپینے کے قابل نہیں ۔

گٹربندپڑے ہیں ان کی گندگی کی نکاسی کاکوئی انتظام نہیں کیاجارہاہے اور بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔ علاقے میں صفائی کاکوئی خاص انتظام نہیں ہے صفائی کرنے والاصرف جمعہ کے روزصفائی کرنے آتاہے ۔بارش کے پانی کی نکاسی کا کوئی بندوبست نہیں ہے جس کی وجہ سے حیات آباد کے مکینوں کوآنے جانے میں بڑی دشواری کا سامناہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے
مزید پڑھیں:  جمرود، ایم این اے حاجی اقبال آفریدی کو قومی اسمبلی میں داخل ہونے سے رک دیا گیا

اہلیان علاقہ کے مطابق کئی بارپی ڈی اے اسٹاف سے زبانی درخواست کی لیکن ہماری درخواست پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔