Illegal sale of high pressure CNG in Peshawar

پشاور میں غیر قانونی طور پر ہائی پریشر سی این جی کی فروخت جاری

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں سی این جی اسٹیشنز پر غیر قانونی ہائی پریشر پر سی این جی کی سیل جاری ہے جو سلنڈر دھماکوں کا سبب بن رہی ہے۔

پشاور میں چارسدہ روڈ ،رنگ روڈ اور حاجی کیمپ اڈہ کے نزدیک سی این جی ا سٹیشنز غیرقانونی ہائی پریشر پر سی این جی فروخت کررہے ہیں۔زیادہ تر گاڑی ڈرائیورز اس سی این جی اسٹیشن کو ترجیح دیتے ہیں جس میں پریشر زیادہ ہو۔مشرق ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پشاور کے مختلف ڈرائیورز نے بتایا کہ چارسدہ روڈ،رنگ روڈ اور حاجی کیمپ اڈہ کے قریب سی این جی ا سٹیشنز پر 260پریشر پر سی این جی دستیاب ہوتی ہے جبکہ شہر کے قریب سی این جی اسٹیشنز میں پریشر 200سے 220تک ہوتاہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

پشاورکےرکشہ ڈرائیورزنےموقف اختیار کیا کہ ہائی پریشر پر سی این جی بھرنے سے گاڑی زیادہ فاصلہ طے کرتی ہے جبکہ کم پریشر پر سی این جی بھرنے سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی

دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز کے مالکان نے موقف اختیار کیا کہ گیس کا پریشر کم ہوتاہے جس کی وجہ سے 220پریشر پورا کرنا مشکل ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ 220سے کم پریشر پر گاڑی ڈرائیورز بھی ناخوشی کا اظہار کرتے ہیں اور اکثر سی این جی بھرے بغیر واپس چلے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ غیرقانونی ہائی پریشر،غیرمعیاری اور ویلڈ ہوئے سی این جی سلنڈر ز سی این جی ا سٹیشنز پر دھماکوں کی وجوہات میں شامل ہیں۔