شاہدخاقان

عوام کو بتائیں یہ 700 افراد کون ہیں،شاہدخاقان

ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ ((ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام جاننا چاہتے ہیں آف شورکمپنی بنانے والے 700 افراد کون ہیں؟ شہبازشریف، احسن اقبال کو بغیرثبوت جیل میں ڈالاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے بریت کی درخواست دائر کر دی

پنڈورا پیپرزمیں شامل 700 افراد کوبھی جیل میں ڈالاجائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ700 افراد کی ذمے داری ہے وہ جواب دیں ۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری

نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے،آج وزرا نہیں ہوسکتے؟ شاہد خاقان نے کہاکہ جوطریقہ نوازشریف کیساتھ اپنایاان کے ساتھ بھی وہی کیاجائے۔700 افراد کیخلاف جے آئی ٹی بناکرتصاویرمیڈیا پردی جائیں، پاناما کے بعد نوازشریف کیساتھ جو ہوا 700 کیساتھ بھی وہی ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی