مریم نواز

مریم نواز نے بریت کی درخواست دائر کر دی

ویب ڈیسک :مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ایون فیلڈ و دیگر ریفرنسز میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کو بنیاد بناتے ہوئے بریت کی درخواست عرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں زکٰوة لینے والوں کی تعداد میں اضافہ

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی پاکستان کی تاریخ میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی کلاسک مثال ہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

جج نے کہا چیف جسٹس کو اپروچ کیا گیا کہ ہم نے الیکشن تک نواز شریف اور اس کی بیٹی کو باہر نہیں آنے دینا۔شوکت عزیر صدیقی کی تقریر نے ساری کارروائی مشکوک بنا دی ٹرائل کی ساری کارروائی اور ریفرنس فائل کرنے کے احکامات بھی دبائوکا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف