Significant increase in the number of Zakat recipients in the country

ملک میں زکٰوة لینے والوں کی تعداد میں اضافہ

ویب ڈیسک (لاہور) لاہور(این این آئی) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے سرکاری زکوة لینے کے ضرورت مندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔

بینکوں میں سیونگ ڈیپازٹس میں کمی اور کٹوتی سے استثنیٰ لینے میں اضافہ کے سبب حکومت کو زکٰوة کی مد میں طلب کے مقابلے بہت کم فنڈز دستیاب ہیں جس سے زکٰوة فنڈ کی ادائیگی شدید متاثر ہو ئی ہے۔

پنجاب میں فنڈز کی قلت کے سبب سالانہ ڈھائی لاکھ افراد کو ہی زکٰوةدی جا رہی ہے۔ کورونا سمیت معاشی بحرانوں کیوجہ سے ملک میں ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری نے انتہائی غریب خاندانوں سمیت سفید پوش افراد کو بھی غیر معمولی دبائوکا شکار کردیا ہے۔

مزید دیکھیں :   پرویز الٰہی ایک مقدمہ میں بری، دوسرے میں گرفتار ہوگئے