انسانی بحران، افغانستان پر توجہ کی ضرورت ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسانی بحران کو روکنے کے لیے افغانستان پر عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفانو پونٹیکورونے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی تبادلہ خیال کیا گیا ،خطے اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ نیٹو نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء آپریشنز اور خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں قابل تحسین ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹیفانو پونٹیکورو نے افغانستان کے معاملے پر نیٹو ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا