گینگ ریپ

فیصل آباد 12سالہ لڑکا گینگ ریپ کے بعد قتل

ویب ڈیسک: فیصل آبادکی تحصیل جڑانوالہ میں 2 ماہ قبل لاپتہ ہونیوالا 12 سالہ لڑکا گینگ ریپ کے بعد قتل کردیا گیا، جس کی باقیات پولیس کو کھیتوں سے مل گئیں۔


پولیس کے مطابق مقتول دو ماہ قبل گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا تھا اور پھر اس کا کہیں پتہ نہیں چل رہا تھا، جس کے بعد گھر والوں نے تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ لڑکے کے والد نے بتایا کہ 22 اگست کو 2 لڑکے آئے اور ان کے بچے کو بلا کر ٹیوب ویل پر نہانے چلے گئے جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  صوبہ میں تیز بارش کے باعث حادثات، مزید 6 افراد جاں بحق، رپورٹ

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 3 سگے بھائیوں سمیت چار افراد قتل

پولیس نے لاپتہ لڑکے کی تلاش کیلئے 4 محلے داروں کو شامل تفتیش کیا، جنہوں نے لڑکے کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کی نشاندہی پر مقتول لڑکے کی باقیات برآمد کرلی گئیں۔ متعلقہ ڈی ایس پی جمشد چشتی کا کہنا ہے کہ اس کیس پر پولیس نے بھرپور کارروائی کی اور 4 ملزمان کو حراست میں لیا جنہوں نے ریپ اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ملنے والی ہڈیوں کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجیوا دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کو مغلوب کرنے کی پوری کوشش کی جاری ہے، سلمان اکرم