چار افراد قتل

لاہور میں 3 سگے بھائیوں سمیت چار افراد قتل

ویب ڈیسک(لاہور)لاہور میں شاہدرہ کےعلاقے میں جھگڑا کےدوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بھائی اور ایک راہ گیر قتل ہوگئے۔

لاہورکےعلاقے تھانہ شاہدرہ ٹائون کی حدود میں فائرنگ سے3 سگےبھائی قتل ہوگئےجبکہ فائرنگ میں ایک راہ گیربھی زخمی ہوا۔

پولیس حکام کےمطابق جہانگیرپارک میں جھگڑےکےدوران ایک گروہ کیجانب سےفائرنگ کردی گئی،جسکےنتیجے میں طاہرنامی شخص موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ اسکےبھائی 40 سالہ حافظ ذیشان، 35 سالہ مسعود اور ایک راہ گیر55 سالہ اصغرعلی زخمی ہوگئے۔

واقعےکی اطلاع ملتےہی پولیس اورریسکیوکی ٹیمیں جائےوقوعہ پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاتاہم تینوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگئے۔

سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان ی گرفتاری ے لیے ٹیمیں تشکیل دےدیں۔

مزید دیکھیں :   نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مالی بحران کا شکار، بی آر ٹی سروس بند کرنے کا فیصلہ