سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی

ویب ڈیسک: ججز خطوط کے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 30 اپریل کی تاریخ سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز خطوط کے علاوہ دیگر 9 درخواستیں بھی عدالت عظمیٰ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار سمیت اعتزاز احسن کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ اس موقع پر بلوجستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ججز خطوط کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہو گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان