ہزاروں طلبہ فیل

نویں اور 11 ویں کے نتائج جاری، غیر حاضری پر ہزاروں طلبہ فیل

ویب ڈیسک (پشاور) پشاور میں نویں اورگیارہویں جماعتوں کے لئے 10 جولائی کو منعقدہ امتحانات کے سالانہ نتائج جاری کردئیے گئے ہیں جس کے مطابق نویں جماعت میں مجموعی طور پر 82 ہزار 468 طلبہ95.11 فیصد شرح کے ساتھ جبکہ گیارہویں میں شریک 55 ہزار 840 طلبہ 96.9 فیصد کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں ۔

اس سلسلے میں جمعہ کے روز پشاور تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کیجانب سے جاری نتائج کے مطابق نویں کے سالانہ امتحان میں مجموعی طورپر 86 ہزار 711 طلبہ شریک ہوئے جن میں 82 ہزار 468 طلبہ کامیاب اور 4 ہزار 243 طلبہ غیرحاضری پر فیل ہوئے ہیں نتائج کے مطابق امتحانات میں مجموعی طورپر 80 ہزار 521 نویں جماعت کے امتحانات میں ریگولر سٹودنٹس کے طور پر حصہ لیا جن میں مجموعی 78 ہزار 325 کامیاب قرار دیئے گئے ہیں جبکہ 2 ہزار 796 طلبہ کو غیر حاضر قرار دیا گیا ہے اس طرح نویں جماعت میں 5ہزار 590 پرائیویٹ طلبہ شریک ہوئے جن میں 4 ہزار 143 کامیاب اور 1 ہزار447 طلبہ کو غیر حاضری پر فیل کردیا گیا ہے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں مجموعی طور پر پرائیویٹ اور ریگولر 57 ہزار 626 طلبہ نے حصہ لیا جن میں 55 ہزار 840 طلبہ پاس جبکہ 1ہزار 786 طلبہ کو غیرحاضری پر فیل کردیا گیا ہے، گیارہویں کے امتحان میں 50 ہزار 711 ریگولر طلبہ تھے جن میں 49 ہزار 745 طلبہ کو مجوزہ پالیسی کے تحت پاس قرار دیا گیا ہے جبکہ 1166 طلبہ غیر حاضر تھے 6 ہزار 715 پرائیویٹ طلبہ نے بھی امتحان دیا جن میں 6 ہزار 95 طلبہ امتحانات میں غیر حاضر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر