غذائی اشیاء کی بھرمار ڈبہ بند

غیر معیاری اور سمگل شدہ ڈبہ بند غذائی اشیاء کی بھرمار

ویب ڈیسک(پشاور) خیبر پختونخوا میں بیرونی ممالک سے منگوائی جانے والی ڈبہ بند غذائی اشیاء اور مشروبات وغیرہ پر کیلوریز کی مقدار اور مدت معیاد کا اندراج نہ ہونے کی وجہ سے پشاور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں غیر معیاری اور سمگل شدہ مصنوعات کی بھر مار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں کے میگا سٹورز اورہائی ویز اور موٹرویز پرٹک شاپس میں بیرونی ممالک سے منگوائی گئی غذائی چیزوں اور مشروبات وغیرہ کی پیکنگ پر کیلوریز کی مقدار اور مدت معیاد سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہیں جس کی وجہ سے صارفین کو معیار کے ساتھ ساتھ قیمت میں بھی مسلسل اضافے کی شکایات کا سامنا ہے یہ غیر ملکی سامان زیادہ تر افغانستان کے راستے سمگل کیا گیا ہے جس کی نقل بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور اس کو من مانے نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے مارکیٹوں میں اس قسم کی تمام اشیاء کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے اہلکاروں کو ٹاسک دیا گیا تھا جس کی روشنی میں تمام کمپنیوں کیلئے اپنی مصنوعات کی پیکنگ پر معیار اور مدت خرابی کا اندراج سٹکر کی صورت میں واضح لگانا لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے صوبے میں ایک بھی آپریشن نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اعلیٰ معیار اور دام کے بدلے شہری مضر صحت چیزیں خریدنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ