پراپرٹی قیمتوں پر نظرثانی کمیٹیاں قائم

پراپرٹی نرخوں پر نظرثانی کیلئے جائزہ کمیٹیاں قائم

ویب ڈیسک( پشاور): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی قیمتوں پر اعتراضات کاجائزہ لینے کیلئے تمام ریجنل ٹیکس دفاترمیں نظرثانی کمیٹیاں قائم کردیں. پراپرٹی نرخوں پر اعتراضات کل سے 15 دسمبر تک جمع کروائے جائیںگے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے اعتراضات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام ریجنل ٹیکس آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام چیف کمشنرز اپنے اپنے RTOs میں نظرثانی کمیٹیاں بنائیں۔ یہ نظرثانی کمیٹیاں متعلقہ ریجنل آفسز کے افسران پرمشتمل ہوں گی ۔ ایسے تمام افراد جن کو ایف بی آر کے جاری کردہ تازہ ترین پراپرٹی نرخوں پر اعتراضات ہیں. وہ اپنے اعتراضات 11 دسمبر2021 سے 15 دسمبر 2021 تک اس نظر ثانی کمیٹی کو جمع کرائیں گے۔ نظرثانی کمیٹی ایسے افراد کے ساتھ بیٹھ کر ان کے جائزہ اعتراضات کو دور کرے گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی

یاد رہے کہ نظرثانی کمیٹی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ جائیدادوں کے ویلیور(Valuer) اس اجلاس میں بلائیں گی. تاکہ ایک غیر جانبداررائے بھی حاصل کی جاسکے۔ یہ بھی واضح کیا جاتا ہے. کہ اس کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں پیش کئے گئے واضح اور ٹھوس ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف پراپرٹی نرخوں کو کم کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  سائفرکیس، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت 21 مئی کو ہوگی

بلکہ اس کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ کمیٹی ان اعتراضات پر اپنی سفارشات 10جنوری 2022 تک ایف بی آر کو بھیجے گی اور بعد ازاں ایف بی آر 15 جنوری 2022 تک نئے پراپرٹی ریٹس جاری کرے گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یکم دسمبر کو جاری کئے گئے. تمام پراپرٹی ریٹس کے نافذالعمل ہونے کو فی الحال ملتوی کیا گیا ہے. اور اس مشاورتی عمل کے بعد نئے پراپرٹی ریٹس 16 جنوری 2022 سے نافذالعمل ہوں گے۔ اس سلسلے میں RTO پشاور نے اپنی نظرثانی کمیٹی کو نوٹیفائی کردیا ہے۔