خواجہ سرائوں کارڈ بنانے کی سہولت

خواجہ سرائوں کو شناختی کارڈ بنانے و تجدید کی سہولت فراہم

ویب ڈیسک( پشاور) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر خواجہ سرائوں کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر یونس آفریدی کے دفتر نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ کی تجدید اور نئے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خصوصی ٹیم بھیجی گئی ۔ اس موقع پر متعدد خواجہ سرائوں نے نئے شناختی کارڈز کیلئے ایپلائی جبکہ بعض نے شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے درخواستیں جمع کروائی خواجہ سرائوں نے کمشنر پشاور ڈویژن کو درخواست کی تھی کہ ان کو .شناختی کارڈ آفس جانے میں دشواری کا سامنا ہے. جبکہ اکثر اوقات نادرا آفس میں ان کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس

جس پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر یونس آفریدی کو نادراموبائل وین کے ذریعے خواجہ سراوں کو خدمات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے نادراموبائل وین کے ذریعے خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈ کی تجدید اور نئے کارڈ بنوانے کیلئے سہولت فراہم کی گئی ۔ خواجہ سراوں نے سہولت کی فراہمی پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ر یونس آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا