کوہاٹ میں نیشنل پارٹی پیپلزپارٹی اتحاد

کوہاٹ میں اےاین پی اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ہوگیا

کوہاٹ: کوہاٹ سٹی کی میئر شپ کے لئے عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پیپلزپارٹی کیصوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک امجد آفریدی اور عوامی نیشنل پارٹی کوہاٹ کے آرگنائزر ڈاکٹر صفدر نے اس اتحاد کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ ملک امجد آفریدی اور ڈاکٹر صفدر نے کہا کہ کوہاٹ سٹی کے میئر کے لئے اور گمبٹ تحصیل چئیر مین کیلئے عوامی نیشنل پارٹی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی جبکہ درہ تحصیل میں پیپلز پارٹی مکمل طور پر اے این پی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی تاہم لاچی تحصیل کے بارے میں اگر دس رکنی کمیٹی فیصلہ نہ کر سکی تو اس سیٹ کو اوپن چھوڑ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک