چین 7ہزار پاکستانی طلبہ پھنس گئے

چین میں زیرتعلیم 7ہزار پاکستانی طلبہ پھنس گئے

ویب ڈیسک : چین کیلئے براہ راست فلائٹ نہ ہونے کیوجہ سے خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے سات ہزار طلبہ کا تعلیمی مستقبل دائو پرلگ گیا۔

کورونا کی وبائی صورتحال کے دوران چین کی مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجا گیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد بھی ان طلبہ کو چین جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے تقریبا سات ہزار طلبہ چین میں مختلف شعبوں میں پڑھائی کر رہے ہیں جن میں ایم بی بی ایس کرنے والے طلبہ کی بھی ایک بڑی تعداد ہے کورونا کی وبائی صورتحال کی وجہ سے مذکورہ طلبہ کو پاکستان واپس بھیجا گیا تھا لیکن اب حالات معمول پر آنے کے بعد بھی ان طلبہ کے جانے کا امکان نہیں۔

مزید پڑھیں:  8ارب ڈالر کیلئِےمذاکرات،آئی ایم ایف کاپاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

طلبہ کے مطابق چین کیلئے پاکستان سے براہ راست فلائٹس نہیں جس کی وجہ سے صرف خیبر پختونخوا میں سات سو سے زائد طلبہ پھنسے ہوئے ہیں انہوں نے اس بارے میں کئی مرتبہ وزارت خارجہ سے درخواست کی گئی لیکن یہ مسئلہ حل نہیں کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں ان کا دوسرا تعلیمی سال بھی ضائع ہورہا ہے دوسری طرف سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس معاملے پر خط و کتابت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور جلد ہی چینی وزارت خارجہ کی مدد سے یہ مسئلہ حل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نیب کی علی امین گنڈاپور کو کلین چٹ، رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع