نیب کی علی امین گنڈاپور کو کلین چٹ، رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔
اس دوران ایف آئی اے ، نیب اور اسلام آباد پولیس کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی۔
نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں علی امین گنڈاپور کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کیخلاف نیب میں کوئی کیس یا انکوائری نہیں۔ ایف آئی اے رپورٹ میں صرف ایک انکوائری کا زکر کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے پاس بھِی صرف 4 کسیز زیر سماعت ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ سے دیگر صوبوں میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس علی امین گنڈاپور کیخلاف 18 مقدمات درج تھے جن میں 14 کا فیصلہ ہوچکا ہے جبکہ ان کیخلاف اسلام آباد پولیس کے چار مقدمات زیر سماعت ہیں۔
ید رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو 29 مئی تک علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا